تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے اپنے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔
شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی۔
تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھاگئے جب کہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسرکو مزید کھیلنے سے روک دیا۔
پاکستانی باکسر شعیب خان زہری نے انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر کو ہرانے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہیر آفریدی کےلیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا ہے۔