35 فیصد بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل

قبائلی اضلاع:صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابی سرگرمیاں

اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور اب تک 35 فیصد بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل ہو چکی ہے۔

ای سی پی کے ذرائع کے مطابق ساڑھے چھ کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہو گئی ہے، مجموعی طور پر 22 کروڑ واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں، طباعت کا یہ عمل 20 جولائی تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل پاک  فوج کی نگرانی میں جاری ہے، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیلـٹ پیپرز نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ پریس میں چھاپے جا رہے ہیں، اسلام آباد اور فاٹا کے لیے پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں طباعت جاری ہے جبکہ پنجاب کے بیلٹ پیپرز پوسٹل پرنٹنگ پریس پر چھاپے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں