فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کیلئے خوشخبری، میڈیکل کالجز میں کوٹہ بڑھا دیا گیا

فاٹا اور بلوچستان

فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کیلئے میڈیکل کالجز میں کوٹہ بڑھا دیا گیا۔

وزارت صحت اور پاکستان میڈیکل کونسل کی جانب سے فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے لئے میڈیکل کی سیٹیں بڑھانے کا اعلان کردیا گیا، طلباء ملک کے چاروں صوبوں میں کہیں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پی ایم ڈی سی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ ہم شعبہ صحت میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ بلوچستان اور کے پی میں میڈیکل کے طلبا کا گھمبیر مسئلہ چل رہا تھا جس کو حل کیا گیا ہے۔

اسپتالوں سے اجازت لیے بغیرغائب ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے 190 طلبا کے لیے ہم نے اضافی سیٹیں دی ہیں ہم پی ایم ڈی سی کی ٹیم اور کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان صوبوں کے میڈیکل کے طلباء کے لیئے 333 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہم نے بلوچستان اور کے پی کے کالجز کو کہا کہ اپنے اسٹینڈرڈ اور سیٹوں کو بڑھائیں تا کہ ان طلبا کو ان کے صوبے میں داخلہ مل سکے۔

موجودہ ملکی صورتحال پر بات کرتے مصطفی کمال نے کہا کہ بھارت کی بڑھکیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، وہاں سے مریضوں کو بے دخل کرنا غلط بات ہے، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے ان مریضوں کا علاج پاکستان کے مختلف اسپتالوں میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں