پہلگام فالس فلیگ/ سوشل میڈیا پر ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ، بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور دھمکیوں کے جواب میں مسلح افواج اور عوام متحد ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی زوردار پریس کانفرنس نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم تیار ہیں ، آزمانا نہیں، 2019ء میں ہم نے یہی بتایا تھا‘‘ ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ہم ذمہ دار ملک ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر وہ (دشمن) یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اس کی آزمائش نہ کریں، ہم نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کر لئے ہیں، ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام’’ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں‘‘ عوام کی آواز بن گیا، تمام سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔