واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان روابط کا مقصد جنوبی ایشیائی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور دو طرفہ تنازعات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دینا ہے۔
وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، پہلگام واقعے پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا
محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ نے بھارت پرزوردیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت اورتعاون کے ذریعے خطے میں امن واستحکام کوفروغ دے۔
انہوں نے دونوں ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اورکشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں۔