پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیدی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 90رنز کا ہدف دیا ،کپتان محمد رضوان 44رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا، اسحاق ڈار
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بغیر کسی نقصان کے 90 رنز کا ہدف 6.5 اوورز میں پورا کرلیا،کپتان سعود شکیل نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
فن ایلن 21 گیندوں پر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے،کامیابی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
سونا 2100 روپے مہنگا،فی تولہ 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
اسلام آباد یونائیٹڈ بدستور پہلے، لاہور قلندرز تیسری پوزیشن پر چلی گئی۔