پہلگام فالس فلیگ، بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت سے سوالات پوچھ لیے

India

نئی دہلی: پہلگام فالس فلیگ حملے پر بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کے سامنے اہم سوالات رکھ دیئے۔

پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد تاحال مودی سرکار خاموش مگر پروپیگنڈا جاری ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام کی جانب سے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے کڑے سوالات کیے گئے۔

بھارتی میڈیا نے اٹھائے گئے سوالات میں کہا کہ پہلگام حملے کے بعد تاحال مودی حکومت خاموش کیوں؟۔ اور جدید اسلحہ سے لیس دہشت گرد کیسے پہلگام پہنچ گئے؟ پہلگام حملے کے لیے دہشت گرد کیسے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے 200 کلومیٹر اندر تک گئے؟۔

میڈیا نے اٹھائے گئے سوالات میں اپنی ہی حکومت سے پوچھا کہ بھارتی فوج کی اتنی بڑی انٹیلی جنس ناکامی کیسے ہوئی؟۔ اور پہلگام میں ہزاروں سیاحوں کے لیے سیکیورٹی بندوبست کیوں نہیں کیا گیا؟۔

یہ بھی پڑھیں: اٹاری بارڈر پر پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بھارتی میڈیا کی بدتمیزی

بھارتی میڈیا نے کہا کہ پہلگام کے اتنے بڑے واقعہ کے بعد اب تک کسی کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟۔ اور بھارت کے عوام کو پہلگام پر اٹھتے سوالات پر خاموشی نہیں بلکہ جوابات چاہیئیں۔

تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی عوام اور میڈیا کے سوالات جائز ہیں۔ جس کا مودی کو جواب دینا ہو گا۔ پہلگام فالس فلیگ حملے کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں