عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔
عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق رقم خیبر پختونخوا میں منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی، دیہی رسائی منصوبے پر 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی۔
ایشیائی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ ، 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان
عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ سیاحت اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 30 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی، ، منصوبوں کا مقصد صحت، تعلیم، روزگار اور منڈیوں تک رسائی بہتر بنانا ہے،
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دیہی رسائی منصوبے سے 17 لاکھ 60 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا، منصوبے مقامی روزگار، تربیت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مددگار ہوں گے۔