پاک فوج نے ایل او سی پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2کواڈ کواپٹر مار گرائے

لائن آف کنٹرول

 پاک فوج نے ایل او سی پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2کواڈ کواپٹر مار گرائے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا،مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹرپھنتوم4ہے۔

بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت نہیں ، پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے ، امریکی اخبار

قبل ازیں آج بھارتی 5آسام رجمنٹ کا ایک کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں بھی گرایا گیا تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں،یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا، اسحاق ڈار

بھارت کی اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں،پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔


متعلقہ خبریں