وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پرالرٹ کی صورتحال ہے اوراگرکسی بھی وقت کوئی واقعہ پیش آتا ہے توسیکیورٹی فورسز پوری طرح تیار ہیں۔
ہم نیوزکےپروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگےاورکنٹرول لائن پروقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے، جس سے صورتحال سنجیدہ ہے۔
پاکستان کی موثرسفارتکاری نے بھارتی الزامات کو بے نقاب کیا، بیرسٹرعقیل ملک
انہوں نے پہلگام واقعے کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام خود کہہ رہے ہیں کہ یہ بی جے پی کا منصوبہ تھا، بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اوروہ شفاف تحقیقات سے گریزاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، جبکہ کئی ممالک بھارت سے بھی رابطے میں ہیں اور تجویز دی کہ اگرسعودی عرب کو تحقیقات کی ذمہ داری دی جاتی ہے تو پاکستان کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا کیونکہ یہ صرف پاکستان اور بھارت کا نہیں بلکہ بین الاقوامی معاہدہ ہےاور آج دہشتگردی کی جو لہر ہے، وہ انہی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مگرشہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، حب الوطنی کے لئے کوئی شرط نہیں ہوتی اورہمیں اپنی سرزمین سے بغیرشرط محبت کرنی چاہیے۔