پاکستان کی موثرسفارتکاری نے بھارتی الزامات کو بے نقاب کیا، بیرسٹرعقیل ملک

بیرسٹرعقیل ملک

وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی الزامات کو بروقت اور مؤثر انداز میں مسترد کیا اور سفارتی محاذ پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے کیے گئے بروقت بیانات، بریفنگزاورعالمی سطح پررابطوں کے باعث بھارتی پراپیگنڈے کو ناکامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چین اورایران جیسے اہم ممالک نے پاکستان کی حمایت میں بیانات جاری کیے، اگرپاکستان کی سفارتکاری مؤثر نہ ہوتی تو چین اورایران جیسے ممالک کھل کر بیان نہ دیتے۔

بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ہے، 2سے4 دن بہت اہم ہیں،خواجہ آصف

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔

نیویارک ٹائمزجیسا مؤقرادارہ بھی اس جانب اشارہ کرچکا ہے کہ بھارت پاکستان پرحملے کیلئے جوازتیارکررہا ہے، وزیراعظم کومشورہ دیا کہ وہ آل پارٹیزکانفرنس بلائیں تاکہ قومی سلامتی کے اہم معاملات پرسیاسی قیادت یک زبان ہو۔


متعلقہ خبریں