بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، امریکہ میں احتجاج کی کوشش ناکام

امریکہ میں احتجاج

بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، امریکہ میں احتجاج کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار کی ایما پر بھارتی شہریوں نے ٹائمز اسکوائر نیویارک میں احتجاج کیا، نام نہاد احتجاج سرحدی دہشتگردی کے خلاف پہلے سے طے شدہ تھا۔

بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت نہیں ، پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے ، امریکی اخبار

بھارت کے احتجاج کے پیشِ نظر پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی ٹائمز اسکوائر پہنچ گئی، بھارت کے احتجا ج کو پاکستانی تارکین وطن اور مقامی افراد نے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے سیکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا،مودی سرکار کا ایجنڈ ا بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے۔


متعلقہ خبریں