پاک افغان سرحد سےدراندازی کی کوشش ناکام، 54خارجی ہلاک،بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ باردو اور دھماکا خیز مواد برآمد


پاک افغان سرحد سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں 54خارجی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ باردو اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،خوارج غیر ملکی آقاؤں کے کہنے پر دہشتگردی کی نیت سے داخل ہو رہے تھے۔

ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

بھارت کے بے بنیاد الزامات کیساتھ خوارج کی سرگرمیاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی۔

کارروائی پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کی اعلیٰ مثال ہے ،اس کے علاوہ دہشتگردوں کیخلاف ایک ہی کارروائی میں سب سے زیادہ خوارج ہلاک کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی در اندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ،وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن میں54 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فورسز نے شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو بر وقت روکا ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان کسی بھی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل

سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،یہ کامیاب کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہا ہے۔

بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے لئے آج اہم دن ہے،شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کو حملے سے متعلق پہلے سے اطلاعات تھیں،خوارج حسن خیل سے شمالی وزیرستان میں داخل ہورہے تھے،سیکیورٹی فورسز نے ٹریپ کر کے اندر آنے دیا،ہمارے جوانوں نے تین اطراف سے خوارج پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے 54خوارج کو ہلاک کیا،ہمارے پاس یہ انفارمیشن تھیں،خوارج کو بیرونی آقاوں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا،یہ دنیا کیلئے ایک بڑا ثبوت ہے کس طرح سے دہشتگردوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ دہشتگردوں کو فنڈنگ کون کررہا ہے؟مختلف شہروں سےاب تک 8 دیسی ساختہ باردوی سرنگیں پکڑی ہیں،آج کا دن سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دینے کا دن ہے۔

بھارت سے ہمیشہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن وہاں سے دھمکیاں ملتی رہیں، شاہد آفریدی

مغربی بارڈر سے ہماری توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے،پچھلے کچھ عرصے سے دہشتگردوں کے پاؤں مسلسل اکھڑے ،یہ دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کریں گے تو ہم اسی طرح ان کو ماریں گے۔

کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ ہوا تو بھارت کو پتہ چلے گا کس طرح جواب دیں گے،دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور باردو برآمد ہوا ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ خوارج جنگ کرنے کیلئے آرہے تھے۔

پاکستان کیخلاف سازش کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں،پاکستان کیخلاف سازش کرنے والوں کا بندوبست کریں گے،ہم لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ بھارت کس طرح کے ہتھکنڈےاستعمال کررہا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کانائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

بھارت نے کچھ بھی کیا تو اس کا جواب دیں گے،ہم شفاف، غیر جانبدار اور نیوٹریل تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں