پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت کا جواب ترکی بہ ترکی دیا، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ بھارت میں پیش آنے والے پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، اورنئی دہلی کی جانب سے الزامات لگانا بے بنیاد ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اس واقعے کے صرف 10 منٹ بعد ایف آئی آردرج ہونا ظاہرکرتا ہے کہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کے خلاف ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قبول نہیں، پانی ہمارا حق، دفاع کریں گے، وزیر اعظم

“یہ معاہدہ یکطرفہ طورپرنہ معطل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ختم،”  پاکستان نے ہرسطح پربھارت کو مؤثر جواب دیا اور کوئی پنگا لینے کی صورت میں سخت ردعمل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد خارجہ محاذ پربھرپورحکمت عملی اپنائی گئی اورمختلف ممالک کے نمائندوں سے رابطے کئے گئے، ڈھاکا کا دورہ بھی حالات کے پیش نظرملتوی کیا گیا۔ “ہماری قوم باوقارہے، قومی عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں ملک 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شکار تھا، لیکن بعد میں معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔ “2022 میں پاکستان دنیا کی 47ویں بڑی معیشت بنا اوربیرونی قوتیں چاہتی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، مگر ہم نے ان سازشوں کو ناکام بنایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں