پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

PSL

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل سیزن 10 میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے خلاف میچ لاہور کے اسٹیڈیم میں ہوا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ڈیرل مچل نصف نے بہترین اننگز کھیلی اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیرل مچل نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ محمد نعیم صرف 6 رنز ہی بنا سکے۔ عبداللہ شفیق نے 34رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔

وکٹ کیپر سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ سکندر رضا 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کامران غلام 52 رنز، عثمان خان 18 رنز اور شائی ہوپ نے 9 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

لاہور قلندرز کے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں