کراچی کو جیتنا چاہیے تھا، فہیم اشرف نے بازی پلٹ دی، شان ٹیٹ

شان ٹیٹ

کراچی کنگز کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ کراچی کو جیتنا چاہیے تھا، فہیم اشرف نے بازی پلٹ دی۔

کراچی کنگز کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ بیٹنگ میں کسی کھلاڑی کو ذمہ داری لیتے ہوئے میچ فنش کرنا چاہیے تھا۔ “لڑکوں کو سمجھانے کی ضرورت نہیں، وہ خود سمجھ دار ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دیدی

انہوں نے حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری بالنگ کے لیڈر ہیں اوربہترین پرفارم کر رہے ہیں، فواد علی کو مستقبل کا روشن ستارہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی وکٹ پر ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر رانا فہیم اشرف نے کہا کہ سر ویوین رچرڈزکا ٹیم کے ساتھ ہونا بہت اہم ہے۔ “وہ ہمیشہ اعتماد دیتے ہیں جس سے مورال بلند ہوتا ہے۔

فہیم نے کہا کہ آج کی اچھی پرفارمنس سے ان کا اعتماد بڑھا ہے، فہیم اشرف نے حسن علی سے دوستی اور کرکٹ شراکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ حسن کس جگہ بال کرے گا۔ “میری کوشش تھی کہ آخری اوورمیں اپنا بیسٹ دوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں