آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول وکٹوریا سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے 1966 سے 1974 کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 43 ٹیسٹ میچز میں 37.42 کی اوسط سے2708 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
ایڈیلیڈ میں میچ کے دوران مقامی کلب کا کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گیا
اسٹیک پول نے 1971 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا، جہاں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ 1972 کی ایشیز سیریز میں آسٹریلوی نائب کپتان کی حیثیت سے 485 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بھی رہے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیک پول نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔