اسلام آباد: بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگانے میں مصروف ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا۔ جبکہ را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 3 بج کر 5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو ثبوت کا ایک ٹکڑا بھی دکھائے جو نام نہاد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونا ثابت کرے۔ مودی میڈیا بغیر ثبوتوں اور زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل پر تشویش ہے ، پاکستان
دفاعی ماہرین نے کہا کہ حزیمت سے بچنے اور بھارتی میڈیا جھوٹ کو چھپانے کے لیے نیا جھوٹ سامنے لائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں اتنی بڑی فوج کے ہوتے ہوئے ایسا حملہ کیسے ممکن ہے؟
انہوں نے کہا کہ کیا بھارت نے ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز سے کچھ نہیں سیکھا؟ اور بھارت ان سوالات کے جوابات دے تاکہ دنیا ان کی من گھڑت کہانیوں پر یقین کرسکے۔