پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور حملے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں دو غیر ملکیوں سمیت 28 سیاحوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ 11 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ، 28 سیاح ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹک سے ہے۔
مقبوضہ وادی کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی تاہم بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کے فوری بعد بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔