پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا بائیکاٹ ، بلوچستان میں انٹر امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی

بلوچستان

بلوچستان میں آج سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات  ملتوی کر دیئے گئے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد اسحاق کے مطابق امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ امتحانات پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی کیے گئے ، نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے 10 نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج 22 اپریل سے شروع ہونا تھے ، امتحانات میں ایک لاکھ ، 937 طلبا نے شرکت کرنا تھی۔

احتجاجی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ بورڈ کے چیئرمین کی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک بائیکاٹ ختم نہیں کیا جائے گا۔ صرف انٹرمیڈیٹ امتحانات ہی نہیں بلکہ میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں