ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈنگ روکنے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کردیا۔
ہارورڈیونیورسٹی کے صدرہارورڈایلن گاربر کے مطابق 2.2 ارب ڈالر کی تحقیقی فنڈنگ منجمد کرنا حدود سے تجاوزہے۔
امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا
صدرہارورڈیونیورسٹی نے کہا کہ وفاقی مہم کا مقصد تعلیمی اداروں پر نامناسب کنٹرول قائم کرنا ہے، یہ اقدامات طبی و سائنسی منصوبوں کو پٹری سے اتار سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مذاق ہے جو نفرت اور حماقت سکھاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ وفاقی فنڈنگ کا مستحق نہیں رہا اور اب اس کا شمار کسی معیاری تعلیمی ادارے کے طور پر نہیں ہو سکتا۔