یمن میں تیل کی بندرگاہ پر امریکا کا فضائی حملہ، 13 افراد شہید، 30 زخمی

فضائی حملہ

یمن میں تیل کی بندرگاہ پرامریکا کا فضائی حملہ،13افراد شہید ہوگئے۔

حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے علاقے راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی فضائی حملوں میں کم ازکم 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ اورلبنان پر اسرائیل کے ڈرون حملے، مزید 25 شہید، متعدد زخمی

امریکی سینٹرل کمان نے کہا ہے کہ حوثیوں کی ایندھن سپلائی اورمالی ذرائع ختم کرنے کے لیے حملے کیے، حوثیوں کو ایندھن فراہم کرنے والے اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے۔

سینٹرل کمان کا مزید کہنا ہے کہ یمن کی تیل بندرگاہ پر فضائی حملوں کا مقصد حوثیوں کی معاشی طاقت کو کمزورکرنا ہے۔

یمن میں راس عیسیٰ بندرگاہ پرامریکی فضائی حملے کے بعد شدید آگ لگی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں