پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ بلوچستان کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے،مصدق ملک


وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح کے لیے کیے گئے کام پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ بلوچستان کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،بعض لوگ پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر بلاجواز تنقید کررہے ہیں،بلاجواز تنقید کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ لیتے ہیں۔

تاریخ میں پہلی بارمارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا

تنقید کرنے والوں کو زراعت کی 5سے 6فیصد گروتھ نظر نہیں آتی،حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح 40فیصد سے کم ہوکر 1فیصدپر آگئی ہے۔

وزیراعظم نے روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کی کمی پر توجہ مرکوز کررکھی ہے،ہر ماہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں