اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد نے ملاقات کی۔ اور پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اور سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کے لیے مثال ہیں۔ ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے۔ جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کے لیے مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے پر بہاولپور پہنچا دی گئیں
وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی ملک واپسی کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری ہے۔ اور قانونی دستاویزات کے حامل غیر ملکی شہری کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
اس موقع پر برطانوی وزیر لارڈ واجد نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی۔ اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔