مقبول اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ جو عزت نہ دے اسے زندگی سے نکال دیتی ہوں۔
ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے اپنی اداکاری کے سفر، ذاتی اصولوں اورزندگی کے تجربات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے کم گواورتنہائی پسند شخصیت رکھتی ہوں۔
اداکاری سے اب مجھے محبت ہوگئی ہے، مشال خان
اداکارہ رمشا خان نے کہا کہ اگرمیری والدہ مجھے نہ ابھارتیں، تو شاید آج بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کرویڈیو گیمزکھیل رہی ہوتی۔
انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہی مجھے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پرآمادہ کیا اور یہ فیصلہ میرے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا اورکہا کہ میں لوگوں کو دوسری بار موقع ضرور دیتی ہوں۔
