دوسری ہنگور کلاس آبدوز لانچ کر دی گئی

Submarine

کراچی: پاک بحریہ کے لیے دوسری ہنگور کلاس آبدوز کو چین میں تیار کر لی گئی۔

دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

china

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے تحت میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی۔ کہ یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط، 416 اسمگلرز گرفتار

لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔

china

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تیار کی جائیں گی۔ جبکہ دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی  کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔ ان آبدوزوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کیا جائے گا۔ تاکہ دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp