انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ میں بہت افسردہ ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں،ہمیں آخری دس اوورز میں 113 رنز پڑے جو کافی نقصان دہ ثابت ہوئے۔
پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابراہیم زدران نے بہترین بلے بازی کی،ہمیں اپنی ٹیم کو بہتر کرنا ہے تاکہ ہم ورلڈکپ جیسے ایونٹس میں آگے بڑھ سکیں۔
سپریم کورٹ نے مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی
کپتانی آئندہ کرنی ہے یا نہیں اس بارے میں ابھی نہیں سوچا،ہم نے اچھی پوزیشن میں آکر میچ گنوا دیا جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر چیمپئنزٹرافی سے باہر کردیا ہے۔

