اسلام آباد: وکلا کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم

Lawyers

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت نے وکلا کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کر دیں۔

وزارت قانون و انصاف نے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ عدالتیں ملک بھر میں وکلا کا تحفظ کریں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں۔ اور یہ اقدام ملک کی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو عدالتی اختیار تفویض کیا جاتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں