سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشنز ،8خارجی ہلاک ،کیپٹن سمیت 2 جوان شہید


سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشنز کے دوران 8خارجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے بکاخیل میں 5 خارجی دہشت گردہلاک ،9زخمی ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی افتخار حسین شہید ہوئے ۔

پاکستان میں موبائل ڈیٹا ٹھیک چل رہا ،ایکس پر پابندی کامطلب اظہار رائے پر پابندی نہیں،شزافاطمہ

خیبر میں آپریشن کے دوران 3خارجی ہلاک ،2گرفتار ہوئے ،فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمدذوہیب الدین شہید ہوگئے ۔

ہلاک خارجی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم نے خیبر پختونخوامیں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی، انہوں نے پاک فوج کے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

شہبازشریف کا کہنا تھا دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں پر فخر ہے۔

پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،دہشتگردوں کے پاکستان میں انتشار کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرداخلہ نے بھی خیبرپختونخوامیں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،محسن نقوی نے 8خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔

مختلف شہروں میں واٹس ایپ سروس متاثر

انہوں نے کہا دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔

خارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے،قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں