مریم نواز کو چین کی طرف سے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت

Maryam Nawaz وزیراعلیٰ پنجاب

چین کی  جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو 8 روزہ سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے مریم نواز سرکاری دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔

چین کی حکمران کمونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی۔

سی پی سی کی خصوصی دعوت پر مریم نواز کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی چین جائے گا چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ہے دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دعوت نامے میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے جبکہ دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، میڈیکل ، انڈسٹری، اسموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کا ر کا بھی جائزہ لیا جائے گا پنجاب اور چین کے نجی سیکٹرز کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیاجائے گا جہاں مریم نواز چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔


متعلقہ خبریں