عمر کی پروا کئے بغیر شادی کرلینی چاہیے، مریم نفیس

مریم نفیس

معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں عمر کی پروا کئے بغیر درست ساتھی ملنے پر شادی کرلینی چاہیے۔

ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے چند ہی دوست ہیں جو پہلے سے ہی ان کے دوست تھے۔

اداکارہ کے مطابق لازمی نہیں کہ ساتھ کام کرنے والے افراد بھی دوست ہوں، وہ اچھے کام کرنے والے ساتھی ہوسکتے ہیں لیکن دوست نہیں ہوسکتے۔

اراونڈ دی ٹائون اور ایوارڈز کی تیاری کا احوال ، ہم ٹی وی نے پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کیا

انہوں نے کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں خاندان اور ایک دوسرے سے انتہائی مخلص دوستی والی کوئی بات نہیں، تصاویر اور ویڈیوز میں صرف دکھاوا ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ غلط جگہ پر شادی کرنا نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور نفسیاتی مسائل بھی پیدا کرتی ہے، اس لیے دیکھ بھال کر اپنی پسند کے شخص سے شادی کرنی چاہیئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں