پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

بجلی بلوں

حکومت پنجاب کی جانب سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں دئیے گئے 14 روپے کے ریلیف سے 48 فیصد پاکستانی واقف جبکہ 47 فیصد نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

یہ بات گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے، سروے کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف سے شہر ی آبادی اور مردوں کی اکثریت آگاہ نظر آئی،مردوں میں 58 فیصد نے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگا ہ ہونے، 40 فیصد نے اس بارے میں کچھ نہ جاننے کا کہا۔

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

سروے میں خواتین میں 55 فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے لاعلم تو 37 فیصد آگاہ دکھائی دیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق شہروں میں 59 فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگاہ جبکہ 39 فیصد نے لاعلم ہونے کا کہا۔البتہ دیہی آبادی میں 52 فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ناواقف نظر آئے جبکہ 41 فیصد نے اس بار ے میں جاننے کا کہا۔


متعلقہ خبریں