ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی ، ٹیسٹ بیٹرز اوربائولرز کی رینکنگ جاری


آئی سی سی نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ بیٹرز اور بائولرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

تازہ ترین ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی، بھارت کے روہت شرما بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں جب کہ اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر بھارت کے ہی شبمن گل موجود ہیں۔

عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ ہنڈرڈ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں، زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی پہلی پوزیشن کھوبیٹھے ہیں، شاہین ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

تحریک انصاف والے نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں،ایمل ولی خان

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بھمرا ایک بار پھر نمبر ون بولر بن گئے ہیں، بھمرا کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

سابق برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا، سری لنکا کے ونندیو ہرسنگا کا دوسرا اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا تیسرا نمبر ہے۔


متعلقہ خبریں