احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کا شکار ، زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

شاہنواز دھانی

پاکستان کے فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف انجری کی وجہ سے جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

احمد دانیال کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگی ہے،میڈیکل رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں کرکٹرز کا لاہور میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔

افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی

ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،دونوں بولاوایو پہنچ کر جمعرات کو سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں،زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں