کراچی کی تاجر برادری کا نئی ائیر لائن بنانے کا اعلان

نئی ائیر لائن

کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے نئی ائیر لائن بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ائیر کراچی کے نام سے نئی فضائی کمپنی کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے بہت جلد متعارف کرائی جا رہی ہے۔

نئی ائیر لائن کے نام ائیر کراچی کو ایس ای سی پی نے بھی رجسٹرڈ کر لیا ہے،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدرحنیف گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایئر کراچی کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔

2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی، انڈے مزید مہنگے

ان کا کہنا تھا کہ ائیر کراچی کے لیے پہلے مرحلے میں 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔ ائیر کراچی میں سی او کا منصب سدرن کمانڈر ائیر وائس مارشل عمران کے پاس ہو گا جب کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں۔

حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل،حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں، نئی فضائی کمپنی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔


متعلقہ خبریں