رینجرز نے ڈی چوک کو پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کلئیر کرالیا، احتجاجی مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیا گیا۔
دن بھر کیا ہوتا رہا؟
وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ مظاہرین تمام تر رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے چائنہ چوک جا پہنچے۔ جہاں مظاہرین اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
پاک فوج نے ڈی چوک پر موجود کنٹینرز کے اوپر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ جبکہ مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ احتجاج سب کا حق ہے، توڑ پھوڑ نہ کریں اور لوگوں کو نقصان نہ پہنچائیں، پرامن رہیں۔
مساجد سے ہونے والے اعلانات میں کہا جا رہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی
وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ روز آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کر لیا تھا۔ اور فوج کے شرپسند عناصر کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا احکامات ہیں۔