اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر کوئی تماشہ نہ بنے۔ بیلاروس کے صدر اس وقت یہاں سے ایک کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ آنسو گیس کے استعمال سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ اور گزشتہ روز 3 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات
محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ اب مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی جانی نقصان ہو۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری لیڈر شپ خون خرابہ نہیں مذاکرات چاہتی ہے لیکن ایک خفیہ ہاتھ نہیں ہونے دے رہی ، گزشتہ روز ان سے مذاکرات میں طے ہو گیا تھا کہ وہ سنگجانی کے مقام پر احتجاج کریں گے۔ تاہم ان کے پیچھے ایک خفیہ ہاتھ ہے جو حالات خراب کر رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری ترجیح ریڈ زون کا تحفظ ہے۔ پی ٹی آئی کی خفیہ لیڈر شپ سارے فیصلے کر رہی ہے۔ اور ان کے ییچھے جو خفیہ ہاتھ ہے وہ کامیاب نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آنسو گیس کا ایک شیل ساڑھے 4 ہزار روپے میں آتا ہے۔ اور خیبر پختونخوا حکومت نے آنسو گیس کے شیل فراہم کیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت بات کرنا چاہتی تھی لیکن وہ ایک ’’چیز‘‘ سب پر بھاری ہے۔ پتہ نہیں اُس نے پارٹی کو کب ٹیک اوور کرنا ہے۔ اُس کے ارادے کچھ اور ہیں اِن کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا۔