دارالحکومت میں فوج طلب، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی ریڈلائن کراس نہ کرے،اسلام آباد میں کرفیو لگا سکتے ہیں، وزیر داخلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں 5 رینجرزاور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں، شرپسندوں کے حملوں میں اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد، شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، 4 اہلکار شہید، 5 زخمی
واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرزاہلکاروں پرگاڑی چڑھا دی، جس سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔