جنگلی حیات کی تصویری نمائش اختتام پذیر ہو گئی

جنگلی حیات سے محبت کا سبق دینی والی نمائش اختتام پذیر | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: جنگلی حیات کے ساتھ محبت اور اس کی حفاظت سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے لیے منفرد تصویری نمائش اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے جنگلی حیات کی تصاویر کی دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا، کراچی کی الائنس فرانسيز آرٹ گیلری میں 29 اور 30 جون کو شام پانچ بجے سے رات نو بجے تک یہ نمائش جاری رہی۔

تصویری نمائش میں پاکستان میں موجود مختلف اقسام کے جانوروں کی دلکش تصاویر عوام کے سامنے پیش کی گئیں، نمائش میں شرکت کرنے والے افراد نے تصاویر کی خوبصورتی کی داد دی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ریجنل ہیڈ محمد قاسم کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد جنگلی جانوروں کی حفاظت سے متعلق شہریوں میں آگاہی پھیلانا تھا، نیچر فوٹوگرافی کی نمائش کے انعقاد سے اسی مقصد کے لیے فنڈز اکٹھے کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں