سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے

ISPR

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے 2 مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 3 خارجی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے۔

ضلع خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 2 خارج دہشتگرد مارے گئے۔ جبکہ جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی ناکام بنا دی گئی۔ اس دوران مؤثر جوابی کارروائی میں ایک خارجی مارا گیا جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں