پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں 23 نومبر کو میٹروبس سروس آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند رہے گی۔
لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، کنٹینرز لگا دیے گئے
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس دو دن صدر تا سیکریٹریٹ مکمل معطل رہے گی، صورتحال دیکھ کرسروس بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔