دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت تشویشناک ، افغانستان کارروائی کرے ، پاکستان

پاکستان

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، دہشتگردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دہشتگرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کردیے ، افغانستان کو دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، امید ہے افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں