بھارتی کرکٹ ٹیم بلائنڈ ٹی20ورلڈ کپ سے دستبردار ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ


بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم بلائنڈ ٹی20ورلڈ کپ سے دستبردارہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کیلئے این اوسی نہ ملا ،بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہ دی۔

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یاد رہے بلائنڈ کرکٹ ٹی20ورلڈکپ 23نومبر سے پاکستان میں شروع ہوناہے،پاکستان افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد پاکستان نے ایک بار  پھر ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا ہے،بھارتی کرکٹ بورڈ حکومتی اجازت نہ ملنے کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹیم کو بھیجنے پر آمادہ نہیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوٹوک موقف اپنایا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، براڈ کاسٹرز کو نقصان کا خدشہ

پی سی بی نے واضح جواب دیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی ہمیں منظور نہیں ، ہم نے اپنا موقف آئی سی سی کے سامنے رکھ دیا، اب ان کے جواب کا انتظار ہے، بھارتی موقف سے زیادہ کونسل کو اپنی ساکھ کا سوچنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں