راولپنڈی میں ایک ہفتے بعد اسکول کھل گئے ، ماسک کا استعمال لازمی

تعلیمی ادارے

ایئر کوالٹی بہتراور اسموگ میں کمی کے بعد راولپنڈی میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے گئے۔

حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ اسکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے بچوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کردی گئی

راولپنڈی ڈویژن کے اسکول گزشتہ ایک ہفتے سے بند تھے ، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہے اسموگ کی شدت کم ہونے پرہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بھی نرمی کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں