سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔
سونا 2 ہزار روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 78 ہزار 800 کا ہو گیا
اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 115 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار510 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر بڑھ کر 2565 ڈالر فی اونس ہوا ہے۔