وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے پی ٹی آئی کا کام ہی احتجاج کرنا ہے،غلط کام کریں گے تو گرفتاری ہو گی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 25روپے والی روٹی کو 12روپے پر لے کر آئےہیں،پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کام کررہےہیں۔
لندن ٹرین واقعہ ،خواجہ آصف نے مقامی پولیس کو رپورٹ درج کرادی
مخالفین کا کام تنقید کرناہےمگر تنقید بھی درست انداز میں کریں،پنجاب میں مزدوروں،کسانوں اور دیگر طبقے کے لوگوں کیلئے کام کررہےہیں۔
پاکستان کے حالات بدل رہےہیں،لوگوں کی زندگی میں آسانیاں آرہی ہیں،تحریک انصاف نے باربار احتجاج کی کال دی مگر کوئی لوگ نہیں آئے،تحریک انصاف کو مجبورا خیبرپختونخوا سے لوگوں کو لاناپڑا۔