ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

ISPR

بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی حفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور گینگ کا سرغنہ ثنا عرف بارو بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ثنا عرف بارو ضلع کیچ میں نام نہاد مجید بریگیڈ کیلئے بھرتیاں کرتا تھا، جو خودکش بمباروں کا مرکزی ایجنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آرمی چیف

ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں