آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو سراہا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے فروغ کیلئے پاک آسٹریلیا تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔
اس موقع پر دفاع و سیکیورٹی میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔