پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع محکمہ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی میں بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی میں پہنچ گئے ہیں۔ مقامی طور پر مصنوعی بارش کا پاکستان میں پہلا تجربہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت متعدد شہروں میں اسموگ کی وجہ سے صورت حال بہت خراب ہے اور لاہور دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
موسم خشک رہے گا ، پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
گزشتہ روز ملتان میں بھی اسموگ سے آلودگی کا انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور صوبائی حکومت نے حدنگاہ کے مسئلے کے پیش نظر موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے لاہور میں سموگ کی صورت حال مزید ابتر ہوجاتی ہے اور اب راولپنڈی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دھند اور اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔