پنجاب، فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری

سولر پینل

محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کر دیں، وزیر اعلی فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری کئے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کے فری سولر پینل منصوبے کیلئے 4 ارب روپے کی گرانٹس جاری کر دی ہیں جبکہ جوڈیشل کالونی میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار

اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ جاری کئے ہیں جوہر ٹاؤن آر ٹو بلاک کے اسپورٹس کمپلیکس کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں